لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا پنجاب ٹیچرز یونین سے الحاق، کیا مطالبات ہیں؟؟

فیصل آباد، نیوز ڈیسک

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے پنجاب ٹیچرز یونین سے الحاق کا اعلان کردیاہے اس حوالے سے ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس گورنمنٹ ایم سی ہائیرسکینڈری سکول کوتوالی روڈ میں منعقد ہواجس کی صدارت صدر نجف نواز اور مہمان خصوصی پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدرحافظ غلام محی الدین تھے جبکہ اس موقع پر ضلع بھر کے لیب اٹینڈنٹس نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے صدرنجف نواز نے ایسوسی ایشن کا پنجاب ٹیچرز یونین کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا جس کا سب نے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری عماد عمر نے بتایا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے لیب اٹینڈنٹس کے تمام مطالبات کو درست اور جائز تسلیم کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ان مطالبات کو چارٹرآف ڈیمانڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔حافظ غلام محی الدین نے واضح کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ ٹیچنگ سٹاف میں شامل ہے اس لئے ان کی اپ گریڈیشن کے لئے پنجاب ٹیچرز یونین ہر ممکن کردار ادا کرے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں