رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر ، اداکارائیں کیا پیغام دے رہی ہیں؟؟؟ آمنہ الیاس برہم

کراچی، شوبز ڈیسک
پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس رنگ نےگورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر تنقید کے نشتر چلا دئیے – سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔ ٹویٹ کے آخر میں آمنہ الیاس نے (اینڈ کلرازم) یعنی رنگت کے فرق کے خاتمہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس نے یہ بھی واضح کیا کہ گہری رنگت والی لڑکیاں جو میرا یہ پیغام پڑھ رہی ہیں میں انہیں آج یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں، اس لیے ہمیں آپ کی جلد کی رنگت کو خاص حسن کا درجہ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں