“پہاڑ، پیار، بوسہ” ماڈل اور اداکارہ کا تصویر کے ساتھ کیپشن ، پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کی بولڈ تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے اور بعض نے تو انہیں کافر بھی قرار دیدیا ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون کے لئے گلگت کی سیرو تفریح پر گئی ہوئی ہیں، وادی ہنز کے سرد موسم سے لطف اٹھاتے وہ نظر آرہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں،ان کی متعدد ایسی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو صارفین نے ناپسند کرتے ہوئے خوب تنقید کی۔ اور ایمان سلیمان کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اداکارہ کی بولڈ تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوئیں، بنائی گئی ایک تصویرشیئر کی، اس رومانٹک تصویر کےکیپشن لکھا کہ “پہاڑ، پیار، بوسہ” جس پر ایک ہنگامہ ہی برپا ہوگیا۔ بعد ازاں جس نے بھی اس حالت میں ان کو دیکھا خوب تنقیدی نشتر چلائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صارف نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا’ حد ہے، کافر ہوتم لوگ،ہمارے مذہب میں کیا ایسے سب ہوتا ہے؟جہاہلوں! اسی طرح کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی پاگل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ابیہاگیلانی نامی صارف نے لکھا کہ’توبہ یہ پاکستان ہے، ایک اور شخص نے لکھا کہ باجی کو بتاؤ کہ یہ ہنزہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی جوڑوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں تو انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا – اس حوالے سے ابھی تک ایمان سلمان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں