نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ کتنا اضافہ کردیا؟؟ میاں عمر اقبال کی شدید مذمت

فیصل آباد  (آن لائن)

انجمن تاجران موٹرمارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے وائس چیئرمین و سابق ایگریکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد میاں عمر اقبال نے حکومت کی جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رواں ماہ صارفین پر 10 ارب روپے سے زائدکی رقم اپنی تجوریاں میں بھرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ نیپرا نے پی ٹی آئی حکومت کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگاجس سے رواں ماہ غریب عوام پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں ضافے کی تجویز قابل مذمت ہے۔ حکومت معاشی پالیسی اور ویژن سے عاری ہے۔ حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے، مہنگائی کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں ڈالرز کے قرضے، امداد اور سود پر قرضہ لینے کے باوجود عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے۔ حکومت اپنے سوادوسال کے دور میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت احتساب کے وعدے پر اقتدار میں آئی تھی مگر کسی سے ایک پائی بھی وصول نہیں کرسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں