معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی 2 شادیاں ناکام رہیں ، تیسری شادی کس کیساتھ کی اور آج کل؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنا کیرئیر ایک میک اپ آرٹسٹ اور ہئیر سٹائلسٹ کے طور پر شروع کیا لیکن آج وہ ایک کاسمیٹکس کمپنی کی مالک ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ 12 فروری 1958 کو کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1989 میں بطور میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ شوبز میں بطور میک اپ آرٹسٹ قدم رکھنے کے 11 سال بعد 1991 میں انہوں نے پی ٹی وی پر انور مقصود کے ایک ڈرامے سے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جانے والا انور مقصود کا لکھا ڈرامہ ’ستارہ اور مہر النساء‘ عتیقہ اوڈھو کی وجہ شہرت بنا، اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’عکس، تلاش، انگار وادی، تم ہی تو ہو، کرچیاں، آن، ہم سفر‘ اور دیگر مقبول ڈراموں نے بھی عتیقہ اوڈھو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اسی طرح عتیقہ اوڈھو نے ’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘ اور ’ممی‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ میں بھی بے حد کامیاب رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ آج ایک ’اوڈھو کاسمیٹک‘ نامی کاسمیٹک کمپنی کی مالک ہیں۔ اور یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نےاپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد تیسری شادی ثمر علی خان سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں