کرونا کیسز میں اضافہ کے بعد پی آئی اے نے کیا بڑی پابندی کا اعلان کردیا؟؟ ملازمین کیا کریں گے

کراچی، نیوز ڈیسک

ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مختلف اداروں کی طرح پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے بھی اپنے ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز متعارف کروا دئیے ہیں جن پر تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس او پیز کے تحت دفتری اوقات میں فیس ماسک کا استعمال لازمی، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی برقرار ہے جب کہ کھانسی، بخار اور زکام والے افراد سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور کسی بھی ملازم کو بخار، کھانسی یا نزلے پر فوری چھٹی یا آئسولیٹ کیا جائیگا۔

اس حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ آفیشل اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا جب کہ اہم اجلاس میں تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اہم امور کی منظوری ای میلز، ای آر پی سسٹم کے تحت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں