مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدہ سے مستعفی ، کیا وجوہات بن گئیں؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا دوسرا عہدہ چیف سلیکٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے -اس حوالے سے آج انہوں نے لاہور میں پریف کانفرنس کی جس میں انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے واضح کیاکہ عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عہدہ چھوڑنے کی وجہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی یا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ آئندہ 10 سال میں 10 کمٹمنٹس ہیں اس لیے یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے یہ آپشن دیا تھا کہ چاہیں تو ایک عہدہ چھوڑ دیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبر تک نبھاؤں گا، آئندہ کوچنگ پر فوکس رکھوں گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ دو بڑے عہدے ہونے کی وجہ سے مصباح الحق پر دباؤ بھی تھا واضح رہے کہ مصباح الحق چیف سلیکٹر کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں جس پر ان پر تنقید کی جارہی تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں