پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کس سے پیار کرتی ہیں ؟؟ واضح کردیا ، مداح دم بخود

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان میں ٹک ٹاک بند تو گئی لیکن پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اسے الگ نظر سے دیکھ رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ
’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،
کم ہی کسی کو راس آتے ہیں‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح جنت مرزا نے خود کو ’بد لحاظ‘ کہہ دیا۔ جبکہ اس کے ساتھ ہی مداحوں نے جنت مرزا سے سوالوں کی بوچھاڑ کردی جس کے انہوں نے فوری جواب دیئے- اس دوران ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں۔ ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں