پشاور میں پہلی مرتبہ انوکھا سپورٹس گالا ، کن کے لئے سجایا گیا اور کون کون سی گیمز شامل تھیں؟

پشاور ، نیوز ڈیسک

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سرائوں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں وہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں ہوئے جس میں خواجہ سرائوں نے شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا – میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے اسپورٹس کمپیلکس میں ڈائریکٹوریٹ یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کے لیے رنگا رنگ اسپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سپورٹس گالا میں 50 سے زائد خواجہ سرائوں نے نے 7 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جس میں نیزہ بازی، 100 میٹر ریس، رسہ کشی، کرکٹ اور سائیکلنگ سمیت مختلف کھیلیں شامل تھیں اور ان مقابلوں میں حصہ لے کر خواجہ سرا خوب محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔ اور واضح کیا کہ اس سپورٹس گالا کا مقصد ان لوگوں کی اسپورٹس میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مقابلوں کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں حصہ لینے اور کامیابیاں حاصل کرنے والوں نے جیت کا جشن ڈھول کی تھاپ پر منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں