گجر پورہ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم جب گرفتار ہوا تو کس حلیے میں تھا؟؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

گجرپورہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے کوئی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مانگا منڈی سے گرفتار ہوا ہے جبکہ ملزم عابد کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے خود پولیس کو گرفتاری دی ہے تاہم اب جب ملزم پولیس کی حراست میں تھا انس کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کرلیا تھا۔ ملزم عابد ملہی نے پولیس سے بچنے کے لیے داڑھی رکھی لی تھی جب کہ سر کے بال بھی چھوٹے کروا لیے تھے۔واضح رہے کہ گجرپورہ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد33 روز کے بعد پولیس کی گرفت میں آیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں