ایک طرف پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت ، دوسری طرف جلسہ میں دہشت گردی کا الرٹ؟؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ کے لئے ایک طرف اجازت دیدی گئی جبکہ دوسری سے ملکی سکیورٹی اداروں کی جانب سے وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی ریلیوں اور جلسوں میں دہشت گردی کا خطرہ خارج از امکان نہیں ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما خواجہ عمران نذیر کے نام خط میں پولیس سیکیورٹی برانچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اجتماعات میں دہشت گرد سیاسی قائدین کو نشانہ بناسکتے ہیں اور ماضی میں بھی مال روڈ پر دہشت گردی کا ایسا واقعہ پیش آچکا ہے۔ لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے کاروبار بھی متاثر ہوتے ہیں اور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔خط کے مطابق کورونا وبا بھی دوبارہ سراٹھارہی ہے اور اس سے اموات بھی ہورہی ہیں، اجتماعات سے کورونا بھی پھیل سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سیکیورٹی برانچ کے خط میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا سیکیورٹی رسک ہے، تمام قائدین ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے لہذا آپ اپنی قیادت کو موجودہ تھریٹ سے آگاہ کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کارکنوں کے اجتماعات منسوخ کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں