راولپنڈی میں قومی ٹی 20 کپ کے دوران مبینہ طورپر بکی کا کھلاڑی سے رابطہ ؟؟ تصدیق ہو گئی

راولپنڈی ، سپورٹس ڈیسک

ملتان کے بعد دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹ 20 کپ کے دوران بھی مبینہ میچ فکسنگ کے لئے رابطے کئے گئے ہیں جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک مبینہ بکی نے ایک ٹیم کے کھلاڑی سے رابطہ کیا، کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی یونٹ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود نے بتایا کہ انہوں نے کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی پاسداری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن آفیسر کو مبینہ رابطے کی کوشش سے متعلق اطلاع دی۔اس اطلاع کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کیں، جنہیں مزید چھان بین کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا وہ اس اطلاع سے متعلق مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم آئی سی سی کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پی سی بی معلومات کے تبادلے کی غرض سے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پر کرکٹ کی عالمی تنظیم کو مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے قواعد و ضوابط کے تحت کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں