لڑکوں کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے والی لڑکی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ایک مقامی عدالت نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا ملزمہ کے خلاف طاہر نامی شخص نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کررہی تھی۔ لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ عدالت نے ملزمہ سمیرا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں