گوجرانوالہ جلسہ کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن کا شدید احتجاج ، وزیراعظم نے کیا کیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ کے باوجود آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا لیکن اس کے باوجود وزیراعظم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے نکل گئے – قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور اسپیکر چپ کراتے رہ گئے لیکن ارکان خاموش نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود اپوزیشن ارکان اسمبلی نے آٹا، چینی چور کی سرکار نہیں چلے گی، مک گیا تیرا شو نیازی،گو نیازی گو نیازی کے نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انتقامی سیاست نامنظور علی بابا چالیس چور، جزائر پر قبضہ نا منظور، چور سرکار نامنظور کے نعرے درج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان مسلسل شور شرابا کرتے رہے۔ حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین ایوان میں آمنے سامنے آگئے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس بیس منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے جس پر اپوزیشن اراکین نے وہ بھاگا وہ بھاگا کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں