سائٹ ایریا میں کمپنی کے ٹینک میں کام کرتے 6 مزدور جاں بحق ، انتا سنگین معاملہ کیا ہوا؟؟

کراچی، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں