قومی فاسٹ بائولر عمر گل آبدیدہ ہو گئے ، لیکن کیوں ؟؟ کیا وہ ریٹائرہو رہے ہیں؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2009 میں ٹی 20 ورلڈکپ کے ہیرو اور یارکر کنگ فاسٹ بائولر عمر گل آبدیدہ ہو گئے کیونکہ انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے اعلان کردیا ہے – واضح رہے کہ انہوں نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ 36 سال کی عمر میں کرکٹ کو الوداع کہنے والے عمر گل نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں آخری بار بلوچستان کی نمائندگی کی۔ عمر گل کو میچ کے اختتام پر بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر گل کئی بار آبدیدہ ہوئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ وہ کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن ایک دن سب نے جانا ہے ، یہ ایک مرحلہ ہے جس سے سب کو گزرنا ہوتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ ہمیشہ پاکستان کے لئے دل سے کھیلا اور اپنی100 فیصد کارکردگی دی۔ کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔

عظیم فاسٹ بائولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ساتھ رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نے خصوصی طور پر میڈیا اور اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے عمر گل کے شاندار کرکٹ کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں