گوجرانوالہ میں جلسہ 11 بجے تک ختم کرنے کا معاہدہ تھا ، اب حکومت کیا کرسکتی ہے؟ فیاض چوہان

لاہور ، نیوز ڈیسک

حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے تحت جلسے کا وقت رات 11 بجے تک تھا لیکن اپوزیشن کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس پر حکومت قانونی کارروائی کرنے کا اختیار کا محفوظ رکھتی ہے – ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسہ کے اختتام کے بعد ایک بیان میں کیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری طرف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسے کے ٹائم میں ایک گھنٹا مزید بڑھادیا گیا ہے۔ جلسے کی انتظامیہ کی درخواست پر جلسے کے وقت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں