خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے شادی کے سوال پر کیا جواب دیا؟ شیخ رشید کا کیا تعلق؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

بلبلے فیم معروف اداکارہ عائشہ عمر نے شادی کے دلچسپ سوال پر کیا جواب دیا کہ صارفین نے مزید مختلف سوالات داغ دئیے – اس حوالے سے اداکارہ اور ماڈل کا کہنا تھا کہ جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک صارف کے شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟ تو عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ’جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں