پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں ، آفیشلز کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس میں کیا سامنے آیا؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے مہمان زمبابے کی ٹیم کے کھلاڑیوں ، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ کلیئر قرار دیدئیے گئے ہیں – پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہورسے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے دونوں اسکواڈز آج بروز منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں