پشاور میں دہشت گردی ، اسلام آباد اور پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، کیا اقدامات کرلئے؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد کے ریڈ زون سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارتوں کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر سینئر افسران خود چیکنگ کی نگرانی کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے تمام پولیس افسران کو حساس مقامات اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئ ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں نکل کر حساس مقامات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔انعام غنی کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ڈولفن اور پیرو فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں