لاہور میں بھتہ خور سرگرم ، ڈاکٹر سے 4 کروڑ بھتہ طلب ، پولیس نے پھر کیا کارروائی کی؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ میں بھتہ خور سرگرم ہیں اور بھتہ خوروں نے ایک ڈاکٹر سے 4 کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا تھا جس پر پولیس نے ڈاکٹر سے 4 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو دھر لیا۔

اس حوالے سے لاہور پولیس حکام نے واضح کیا کہ حمزہ نامی ملزم نے اچھرہ میں ڈاکٹر صہیب کو فون پر دھمکیاں دیں اور 4 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا، ملزم اور ڈاکٹر کی موبائل فون پر میسجنگ بھی ہوتی رہی جب کہ ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج تھا۔ بعد میں پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واضح کیا کہ شہر میں بھتہ خوروں کی کوئی گنجائش نہیں اور کسی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں