پاکستان نیوی کا سطح سمندری اور ہوا سے اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا تجربہ ، دنیا حیران؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے اس حوالے سے پاکستان نیوی کے سپوکس پرسن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کےجنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نےکامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک نیوی کے ترجمان نے واضح کیا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا – اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں