کمال بہادری لیکن کیسے؟؟؟ ڈاکوئوں کی فارمیسی میں لوٹ کے بعد مالک نے کیا کردیا؟؟

لاہور، نیوز ڈیسک

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں 2 ڈاکوؤں نے فارمیسی لوٹ لی جس کے بعد فارمیسی کے مالک اور اس کے ساتھی نے پیچھا کرکے دونوں ملزمان کو پکڑ کر اسلحہ بھی چھین لیا اور خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشتر کالونی میں ماسک لگائے 2 ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوتے ہیں اور کچھ دیر فارمیسی کا جائزہ لیتے ہیں۔ جیسے ہی فارمیسی سے گاہک باہر نکلتے ہیں تو ملزمان اسلحہ تان کر کیش کاؤنٹر لوٹ لیتے ہیں اور پھر فارمیسی کے مالک کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو جاتے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد فارمیسی کے مالک جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً باہر نکلتے ہیں اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے کے بعد فارمیسی کے مالک ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیتے ہیں اور دونوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے ان سے اسلحہ بھی چھین لیتے ہیں جب کہ اس دوران لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور ڈاکوؤں کی خوب دُرگت بنا کر انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں