پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ مقرر

فیصل آباد ، آن لائن

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے زرعی یونیورسٹی کے شعبہ انٹومالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آن لائن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف چند سال قبل بھی اس عہدہ پر تعینات رہ چکے ہیں۔ فیصل آباد کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے پروفیسرڈاکٹر محمد جلال عارف کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حسب سابق صحافیوں سے اچھے تعلقات اور رابطہ رکھن میں تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں