کترینہ کیف جنت میں پہنچ گئیں ، تصاویر بھی شئیر، دنیا بھر سے کیا تاثرات موصول ہوئے؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی حسین اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ دنوں مالدیپ کے جزائر پر تھیں جس کی تصاویر انہوں نے اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں جو بڑی تعداد میں وائرل ہو رہی ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترنیہ کیف کی تصاویر پر ایک مرتبہ پھر لائکس اور تعریفی کمنٹس کا سیلاب اُمڈ آیا۔ دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔ تصاویر میں کترینہ کیف بہت ہی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اس موقع پر 37سالہ کترینہ کیف نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں مالدیپ میں موجود جزیرے کو جنت قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے جنت ڈھونڈ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی تصاویر کو بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور اداکارہ انوشکا شرما سمیت 16 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور انہیں سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے۔ 3دن قبل بھی کترینہ کیف نے مالدیپ سے ہی اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث فلموں کی شوٹنگ بند ہیں جبکہ فلم سٹار یا تو گھر میں قرنطینہ ہیں یا پھر سیر سپاڑے کررہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں