اداکارہ سائرہ یوسف کا نیا فوٹو شوٹ ، ساتھ کون ہے اور مداحوں نے کس ردعمل کااظہار کیا؟؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سامنےآئیں ہیں جس میں وہ کافی بولڈ لگ رہی ہیں ان تصاویر کے میڈیا میں آنے کے ساتھ ہی صارفین نے تنقید کے نشتر چلا دیے ہیں جبکہ کئی مداح ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں –

میدیا رپورٹس کے مطابق سائرہ یوسف نے یہ تصاویر ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ بنوائیں،جیسے ہی صارفین نے تصویریں دیکھیں تو شدید طنز کیاگیا، فوٹوشوٹ میں سائرہ یوسف کے لباس اور بولڈسٹائل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ کی ان تصاویر نے مایوس کیا،حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی تو لوگوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ تھیں مگر قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر صارفین غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔لوگوں نے کا کہناتھا کہ ’ سائرہ یوسف آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔‘ جبکہ بعض نے ان کی حمایت بھی کہ وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں اور اس طرح کے فوٹو شوٹ وہ پہلے بھی کرواتی رہی ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہونا چاہئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں