دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ، لاہور اور کراچی کی ‌صورتحال کیا ہے؟؟؟ تازہ رپورٹ میں انکشاف

لاہور ، نیوز ڈیسک

آج کل سموگ سیزن شروع ہو چکا ہے جبکہ آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے مختلف شہروں کا موازنہ کیا جارہا ہے – ایک تازہ ترین سروے کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 352 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے جبکہ پاکستان کا آبادی و رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ یو ایس ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 188 ہے۔ لاہور کی فضا بھی انتہائی مضرِصحت ہے جہاں کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 293 تک جاپہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں اسموگ کا سب سے زیادہ تناسب دلوخورد میں ریکارڈ کیا گیا، محکمۂ تحفظِ ماحولیات کے مطابق دلوخورد میں رات کے 5 گھنٹوں میں ہوا کا معیار اوسطاً 425 رہا۔

اس حوالے سے ترجمان محکمۂ تحفظِ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ کہ دیلو خورد کے علاوہ فیروز پور روڈ سے 22 کلو میٹر گجومتہ اور ٹاؤن ہال کے گرد و نواح میں بھی ہوا کا معیار موافق نہیں۔ اسی طرح ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق دونوں مقامات پر ہوا کا تناسب بالترتیب 261 اور 226 بتایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں