چینی اورمنی لانڈرنگ ، ترین اور شہباز باپ بیٹوں کے خلاف مقدمات درج، کونسی دفعات شامل؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

وفاقی تحقیقاتی ادارہ کی جانب سے چینی اور منی لانڈرنگ تحقیقات کے بعد جہانگیر ترین، علی ترین، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے اور مقدمہ میں منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی سمیت فراڈ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں –

ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ کے متن کے مطابق ‏جے ڈی ڈبلیو مل سےاربوں روپےغیرقانونی طورپرجے کےٹی فارمنگ سسٹم کمپنی کو بھیجے گئے، اسی طرح ‏جہانگیر ترین اور علی ترین نے 2013 میں دھوکے سے 4 ارب اور 35 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، ‏جہانگیر ترین نےایک پبلک کمپنی کے شیئرز دوسرے شراکت داروں کو بتائے بغیر بیٹے کی کمپنی کو ٹرانسفر کیے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں