کراچی کنگز فائنل میں ، کھلاڑیوں بالخصوص شنیرا اکرم نے جیت کس کے نام کی؟؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا پہلا روز ہی انتہائی سنسنی خیز رہا کراچی نے سپر اوور میں ملتان سلطان کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا – لیکن اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے اپنے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو بہت یاد کیا – اسی طرح پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کراچی کنگز کی جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کی آسٹریلین اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر نیشنل اسٹیڈیم کی ایک تصویر شیئر کی جس پر انگریزی زبان میں لکھا تھا کہ ’ڈین جونز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ڈین جونز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آج کی جیت اُن کے نام کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز آئی پی ایل میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں