حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتکاروں کو کتنے برآمدی آرڈر مل رہے ہیں؟؟؟ حاجی اصغر

فیصل آباد، آن لائن

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اور عوام اور پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں  آج ڈالرکی قیمت میں کمی،بجلی سستی اور پٹرول کی قیمت کمی عوام کیلئے ریلیف ہے،  حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتکاروں کو بڑی تعداد میں برآمدی آرڈر مل رہے ہیں جسکی وجہ سے اب صنعتوں میں تین شفٹوں میں کام ہو رہا ہے اور انہیں لیبر نہیں مل رہی ملک بے روزگاری ختم ہورہی ہے،ملک بھر میں ایک منصوبے کے تحت مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے، پاکستان کو قرضوں کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے صنعتکاروں اور تاجروں کو حکومت سے تعاؤن کرنا چاہئے انہوں نے ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کو حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے دی جانی چاہئے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ پاکستان پہلے ہی بحرانوں کا شکار ہے،  انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے قومی ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے حکومت سے تعاؤن کرنا چاہئے  اپوزیشن جماعتیں جمہوری حکومت کیخلا ف تما م او چھے ہتھکنڈے استعما ل کرنے کے باوجو د عوام کی حما یت حا صل کرنے میں نا کام ہیں  اگر عمران خان اپنے وعدے پورے نہیں کرتے تو عوام ہی اس حکومت کو مسترد کردیگی۔ اپوزیشن جماعتیں جمہوری حکومت کیخلا ف تما م او چھے ہتھکنڈے استعما ل کرنے کے باوجو د عوام کی حما یت حا صل کرنے میں نا کام ہیں،  پاکستان کو ایک سازش کے تحت کمروز ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک عمران خاں کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہورہا ہے، معاشی استحکام کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں