فاسٹ بائولر حارث رئوف نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے کے بعد معافی کیوں مانگی؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

لاہور قلندر کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے لیجنڈ جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی سے معافی کیوں مانگی – یہ ایک بڑا دلچسپ ٹرینڈ بن چکا ہے کیونکہ ایلی مینٹر ٹو میں فاسٹ بائولر نے بوم بوم آفریدی کو پہلی ہی بال پر کلین بولڈ کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے حارث رئوف کا کہنا تھا کہ وہ سوچ کر آئے تھے کہ اگر آفریدی کی وکٹ حاصل کی تو وایسے اپنا اظہار کریں‌گے – واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی حارث رؤف نے سال 2020 میں 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ حارث روف کیلنڈر سال میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں