پی ایس ایل فائنل ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل، میچ بارے فواد رانا کیا کہنا ہے؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ 5 کا بڑا فائنل آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگی اور اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) فواد رانا کا آج کے میچ سے متعلق کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا مومنٹم بنا ہوا ہے۔ سہیل اختر کو کپتان بنایا تو سب نے تنقید کی تھی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان پربہت پریشر ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے اور اس وقت بہترین فارم میں ہے ، فائنل میچ آج رات آٹھ بجے ہوگا جو کہ جیو سوپر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں