پاکستانی ناظرین کیلئے بڑی خوشخبری ، پاکستان میں اردو فلیکس جلد شروع ہوگی، لیکن کب؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان میں بھی اولین ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں کیونکی ای میکس میڈیا انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ای میکس میڈیا ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک ہے اور انہوں نے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ‘اردو فلکس’ ہے۔ اردو فلکس پلیٹ فارم پوری دنیا میں اردو مواد پیش کرے گا اور صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعے اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر نے واضح کیا ہے کہ ہم پاکستان کا پہلا اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ دنیا بھر میں آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کلچر کے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم بھی پاکستانی مواد کو عالمی سطح پر پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ او ٹی ٹی سروس صارفین کو انٹرنیٹ پر میسر ہو گی جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اردو فلکس جنوری 2021 کے وسط میں لانچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیٹ فلیکس کی طرز پر سٹریمنگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اب حتمی شکل دی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں