پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے متجاوز ، کتنے ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کے بعد 34 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 17 کروڑ ڈالر اضافے سے 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل زرمبادلہ ذخائر کا یہ لیول جنوری 2018ء میں دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ قرض کی موخر ادائیگیوں، غیر ملکی مالیاتی اداروں کی معاونت اور تجارتی خسارے میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو رہا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بھی استحکام مل رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے حکومت کو ایکسپورٹس اور غیر ملکی سرمایاکاری کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20.085 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں