پی ایس ایل 5 ، سینئر کھلاڑیوں نے ڈریم تشکیل دیدی، شائقین نے کس ردعمل کا اظہار کیا؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کراچی کنگز کی کامیابی کے ساتھ ختم ہو چکا تو سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فائیو کی ایک ڈریم ٹیم تشکیل دی گئی لیکن کرکٹ شائقین نے اس ڈریم ٹیم کو مسترد کردیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ گروپ مرحلے میں ٹاپ پر رہنے والی ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں۔ اسی طرح چیمپئن کپتان عماد وسیم کو قیادت نہیں دی گئی، قیادت بھی ناکام رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو دے دی گئی۔ شائقین کی جانب سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاگیا کہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کو چیمپئن بنایا، کوالیفائر سمیت متعدد میچ جیتے لیکن ڈریم ٹیم کی کپتانی آخری نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی ڈریم ٹیم میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، ڈریم ٹیم کو بازید خان، رمیز راجہ، عروج ممتاز اور ندیم خان پر مشتمل چار رکنی جیوری نے منتخب کیا تھا جسے شائقین کی بڑی تعداد مسترد کررہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں