بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی کرونا کا شکار ہو گئے ، صحت کیسی ہے ، انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے جبکہ ان کے کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جس نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے . کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سلمان خان کورنٹائن میں چلے گئے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور 2 اسٹاف ممبران ممبئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دبنگ خان کے ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کی بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور، اداکارہ جنیلیا دیشمک، تمنہ بھاٹیا اور امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں