ریما خان اور ہمایوں سعید کس ایونٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں؟؟ سب حیران

ممبئی ، شوبز ڈیسک ،

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکارہ ریما خان اور ہمایوں سعید بھارتی سپرسٹار کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کیا کررہے ہیں اور انہوں نے اکٹھے کس ایونٹ میں شرکت کی – تصاویر سامنے آنے پر سب حیران ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ ان تصاویر میں ریما خان اور ہمایوں سعید بہت خوبصورت لگ رہے ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ میں‌شاہ رخ کے ساتھ اپنی فلم ویرزارا کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی درمیان میں پاکستانی اداکاروں ریما خان اور ہمایوں سعید بھی اس گانے میں پرفارم کررہے ہیں اور انتہائی پراعتماد اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے ناظرین پسند کررہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں