سابق امریکی صدر اوبامہ کی کتاب مارکیٹ میں ، دنیا کے ریکارڈ میں سب سے زیادہ فروخت؟؟؟

واشنگٹن ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی کتاب کیا شائع ہوئی دنیا بھر میں اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور ان کی یہ کتاب ’دی پرومسڈ لینڈ‘ رواں سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اوباما رواں سال کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف بھی بننے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اُن کی اہلیہ مشیل اوباما بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ میں شامل ہوچکی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 2018 میں اپنی کتاب ’بی کمنگ‘ کو شائع کرنے کے بعد حاصل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’دی پرومسڈ لینڈ‘ پبلشنگ ہاؤس ’پینگوئن رینڈم ہاؤس‘ کے بھی اگلے پیچھلے ریکارڈز توڑ رہا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ‘دی پرومسڈ لینڈ’ کے بعض اقتباسات دہلی کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں موضوعِ بحث ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔ اسی طرح دلچسپ امر یہ ہے کہ باراک اوبامہ نے اپنی کتاب میں راہول گاندھی کے بارے میں تو لکھا ہے لیکن موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک لفظ بھی موجود نہیں۔

واضح رہے کہ باراک اوبامہ نے اپنی کتاب میں 2011 میں اسامہ بن لادن کی موت کا بھی ذکر کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی کتاب اختتام پذیر ہو جاتی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں