شوگر ملز مالکان نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے مدد مانگی ہے ، چینی کی قیمت کم ہوگی یا نہیں؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

چینی کی قیمت اس وقت آسمانوں پر ہے لیکن اس قیمت کو کم کرنے کے لئے شوگرملز مالکان تعاون کررہے ہیں نہ ہی حکومت کچھ موثر اقدامات کرنے میں کامیاب ہورہی ہے تاہم اب پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے وفاقی وزیر سے مدد طلب کی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگر ملز مالکان نے حماد اظہر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ قیمت پر گنے کا حصول ممکن بنانے کے لیے مدد کی جائے۔ ملز مالکان نے مزید کہا کہ چینی بنانے کے لیے گنے کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت گنے کی حصول میں درپیش مشکلات کو حل کرائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ گنے کی متواتر فراہمی یقینی بنائے۔ اسی طرح یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گنے کی طے شدہ قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں