پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ شیڈول ، ضلعی انتظامیہ نے کیا اقدام کرلیا؟؟ فریقین آمنے سامنے

پشاور، نیوز ڈیسک

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اگلا جلسہ پشاور میں شیڈول کیا گیا ہے لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو کورونا کی موجودہ تشویشناک صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے جب کہ پی ڈی ایم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہےکہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔ خط کے مطابق شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم کوارڈی نیٹر عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں