القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے، کس نے بڑا دعوی کردیا؟؟

عرب میڈیا رپورٹس میں ایک بڑا دعوی سامنے آیا ہے کہ القاعدہ ک سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کر گئے ہیں – یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایمن الظواہری دمے کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی عمر 69 برس تھی اور ان کا تعلق مصر سے تھا، آخری بار ان کا ویڈیو پیغام ستمبر 2020 میں نائن الیون کے موقع پر سامنے آیا تھا۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی دہشت گر تنظیم القاعدہ کی باگ دوڑ ایمن الظواہری نے سنبھال رکھی تھی اور وہ ان کے قریب ترین رفقاء میں سے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں