شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ ، خاتون سیاستدان گن مینوں سمیت گرفتار؟؟

فیصل آباد، قمر مرزا سے

فیصل آباد کے گنجان آباد علاقہ مدینہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ اور جدید اسلحہ کی نمائش پر پولیس نے معروف سیاستدان سدرہ سعید بندیشہ کو گن مینوں سمیت گرفتار کر لیا –

پولیس کے مطابق سدرہ سعید اور اسکے گن مینوں نے مقامی ہوٹل میں منعقد شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران ممنوعہ بور کے اسلحہ کی نمائش کی اور ہوائی فائرنگ بھی جس پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو چک 66 دھاندرہ سے گرفتار کر لیا –

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا – اس حوالے سے سی پی او سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں