ملک بھر میں مصنوعی مہنگائی کا ذمہ دارکون کون ہے ؟؟ حاجی اصغر نے واضح کردیا

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ ملک ترقی خوشحالی کی طرف گامزن ہوگیا ہے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ذمہ دار بیورگریسی ہے  اگر حکومت  مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی تو حکومت کو اپوزیشن جماعتوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے  ،کورونا سے دنیا بھر کے ممالک  معاشی طور پر تباہ ہوئے ہیں مگر مشکل حالات کے باوجود پاکستان معیشت بہتر ہورہی ہے  وزیراعظم عمران خان نے ملک کو مشکل حا لا ت سے نکا ل لیا ہے اب خو شحا لی ملک کا مقدر بنے گی،  

انہوں نے  وزیراعظم  عمران خان  کے دورہ فیصل آباد کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  وزیر اعظم نے ایم فور پر جھمرہ انٹرچینج کے قیام اور جھمرہ شہر سے مجوزہ جھمرہ انٹرچینج تک چار کلومیٹر طویل ڈبل کیرج وے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔  وزیر اعظم نے فیصل آباد میں نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے اور یہ ائیر پورٹ سیالکوٹ کے ائیر پورٹ کی طرح مقامی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا وزیر اعظم نے فیڈمک کے اکنامک زونز میں بننے والے عالمی معیار کے ایکسپوسنٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کرنے، اکنامک زونز کے لئے 12ارب روپے کی مالیت سے 500کے وی اے کا گرڈ اسٹیشن لگانے اور 40ملین میٹرک کیوبک فٹ یومیہ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے   اپوز یشن ”میں نہ ما نوں“ کی ر ٹ چھو ڑ کر ملکی معیشت کو اپنے پا ؤ ں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کا سا تھ دے، ملک تر قی کرے گا تو سب کوفا ئدہ ہو گا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران کی قیادت میں واحد حکومت ہے جو ملک کی فلاح و بہبو د کیلئے عملی اقداما ت کررہی ہے،عمران خان کی قیادت میں حکومت کا کو ئی منصوبہ نما ئشی نہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ایک سازش کے تحت ہورہی اور زمہ دار مقامی انتظامی ہے اور اس سے زیاد ہ صوبائی حکومتیں زمہ دار ہیں کیونکہ مقامی انتظامیہ کو کنٹرول کرنا انکام ہے پنجاب حکومت کی مہنگائی اور منافع خورون کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں