منشیات اسمگلنگ کیس ، مجھے یا پھر شہریار آفریدی کو سزا ہو گی، رانا ثنا اللہ نے یہ بات کیوں کی؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

منشیات اسمگلنگ کیس میں مجھے یا پھر شہریار آفریدی کو سزا ہوگی۔اے این ایف نے گاڑی سے میرا بیگ نکالا اس بیگ میں میرے کپڑے تھے، امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی، اس کیس میں مجھے یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – واضح رہے کہ آج لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے وکلاءکودلائل دینے کی ہدایت کی اور مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کورونا 6 ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا کیونکہ حکومتی کورونا آٹا کھاگیا، چینی کھاگیا اور ہر چیز میں تباہی ہے، حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت اور تباہی کا خطرہ ہے۔حکومتی وزرا بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، حکومتی کورونا کے خلاف عوام باہر نکلیں، حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے، پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں