ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، کارکنوں نے قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ، کنٹرول سنبھال لیا؟؟

ملتان ، نیوز رپورٹر

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ پرسوں شیڈول ہے لیکن اس سے قبل انتظامیہ اور پی ڈی ایم کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے اور ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قلعہ قاسم تک ریلی نکالی گئی، شرکاء حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کی قیادت علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی نفری بھی گھنٹہ گھر چوک پر تعینات ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ کے جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ملتان گیلانی ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں کی آمد بھی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ شیری رحمٰن، راناثناء اللّٰہ اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی آج ملتان پہنچیں گے جس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کا گیلانی ہاؤس میں جلسے کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ملتان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں جلسے جلوسوں کا ماحول نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں