4 دسمبر کو فیصل آباد میں کنونشن ، تیاریوں کیلئے مسلم لیگ ن چک جھمرہ متحرک؟؟

چک جھمرہ ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن چک جھمرہ کے زیراہتمام چار دسمبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئیے پی پی ۹۷ کے عہدیداران کا اجلاس سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم کے ڈیرہ پر ہوا اجلاس کی جس کی صدارت ضلعی صدر میاں قاسم فاروق نے کی-

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم اور میاں قاسم فاروق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمرانی کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک سے مہنگائی اور لاقانونییت کے خاتمے کے لئے جھوٹوں کی حکومت کا خاتمہ ضروری ھے کارکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 4دسمبر کو فیصل آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور عمران خان کی کٹھ پُتلی حکومت کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں –


اجلاس میں عہدیداران افتخار گھمن مرزا منظور سیٹھ سلیم مہر اشرف عبدالستار ایڈوکیٹ و کارکنان نے شرکت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں