عوام کو ملتان جلسہ میں آنے سے روکنے کیلئے طاقت استعمال کی گئی تو کیا کرینگے؟؟ فضل الرحمان

ملتان ، نیوز ڈیسک

پی ڈی ایم قیادت نے واضح کردیا ہے کہ اگر عوام کو جلسہ میں روکنے کے لئے طاقت کا استعممال کیا گیا تو پھر سخت ردعمل دیا جائے گا اس سلسلے میں (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت روکے گی تو عوام کا سیلاب بہا کر لے جائے گا، کوئی ڈنڈا استعمال کریگا تو کارکنوں کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پورے ملک میں عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع ہے، ملتان کی انتظامیہ کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان سے پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت اس وقت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔ پی ڈی ایم کا کل جلسہ ہر صورت ہوگا، کل جلسہ ہو کر رہے گا، ہم نے تمام صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آج ہر طبقہ رو رہا ہے، ہم لاقانونیت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ہم چاہتے تھے تحریک آرام سے چلے، حکومتی حماقت کی وجہ سے تحریک اب تیز ہوگی۔ سیاسی تحریکیں، گرفتاریاں، آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں، ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، ہمیں پشاور میں منع کرتے ہیں اور سوات میں جلسہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں