فیصل آباد میں پنجاب کونسل کے انتخابات ، خاتون وکیل سمیت دیگر کی فائرنگ، پولیس کہاں؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

فیصل آباد میں پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے نتائج سے قبل ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا – جبکہ اسی دوران پولیس کی بھاری نفری کی موجود رہی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی او آفس کے بالکل ساتھ پولیس افسران کی ناک تلے انتہائی حساس علاقہ گولیوں کو تڑ ٹڑہاٹ سے علاقہ گھونج اٹھا اور بارودو کی بدبو نے فضاء کو آلودہ کیے رکھا مگر پولیس نے کالے کوٹ والوں کے خوف سے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے نامعلوم اشخاص کے خلاف ایک مقدمہ سول لائن اور تھانہ کوتوالی میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امتیاز شفقت کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 592/20 کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم اشخاص کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی گئی، تھانہ کوتوالی کے تعینات سب انسپکٹر نصیر احمد کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 591/20 کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے اور رزلٹ آوٹ ہونے پر نامعلوم اشخاص اکٹھے ہوئے اور چند نامعلوم اشخاص ہوائی فائرنگ کرنے لگے تحریر ہے جبکہ تھانہ سول لائن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 933/20 کی ایف آئی آر کے متن میں پانچ سے چھ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا ذکر ہے جبکہ تھانہ کوتوالی میں درج مقدمات میں استغاثہ دینے والے سب انسپکٹران کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والے نا معلوم اشخاص کی تعداد کا بھی ذکر نہیں کیا گیا مگر تینوں ایف آئی آرز کے مطابق تمام نامعلوم اشخاص اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کو چمکا دے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی پولیس کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور فیصل آباد ضلعی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی آپریشن اوور آل سکیورٹی کے انچارج مقرر کیے گئے تھے جبکہ چاروں ٹاونز ایس پیز سمیت 9 ڈی ایس پیز، چار انسپکٹر، 54 سب انسپکٹر، 78 اے ایس آئی، 74 ہیڈ کانسٹیبل اور 697 کانسٹیبل سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے اس کے علاوہ سکیورٹی کے پیش نظر کچہریوں و عدالتوں کے اطراف کی سڑکوں کو بیریر اور خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا اور امیدواروں کے پولنگ کیمپ بھی کچہری روڈ کے اطراف میں نصب تھے۔واضع رہے کہ اس سے قبل بھی ڈسڑکٹ بار فیصل آباد کے انتخابات کے دوران بھی اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں