ملتان ، نیوز ڈیسک
پی ڈی ایم کے کل ملتان میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات کرنے والے یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 30 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹون سمیت 400 کے قریب افراد کو مقدمات میں نامزد کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے علی قاسم گیلانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوفہ کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔