کرونا ویکسین کی تیاری مکمل ، سب سے پہلے کس جسامت کے افراد کو دینے کا فیصلہ؟؟

لندن ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

اس وقت کرونا کے عفریت نے دنیا کو اپنی پکڑ میں کر رکھا ہے اور اس کے ساتھ ہی کرونا ویکسین کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے اور اس کے ساتھ ہی کرونا کے حصول کے لئے کیٹیگری بنائی جارہی ہے – اب خبر سامنے آئی ہے کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے جس میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔ اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں